Thursday 25 April 2013

We must try to help them like our Own Children


We must try to help them like our Own Children 



نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یتیم بھی تھے، مسکین بھی تھے، جو ان یتیموں و مسکینوں کے سر پر ہاتھ پھیرے گا، مطلب یہ کہ ان کے غم دور کرنے کی کوشش کرے گا، ان سے محبت سے پیش آئے گا، ان کی ضروریات کا خیال رکھے گا، اس شخص سے اللہ رب العزت کی ذات اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بہت خوش ہوگی۔
ہمارے اردگرد ، بہت سے بچے ہیں یتیم ہیں، ان کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے، ہم ان سے ایسے پیش آئیں جیسے باپ ، اپنے سگے بیٹے سے پیش آتا ہے، تاکہ کل قیامت کے دن یہ نیکی ترازو کے پلڑے، میں رکھی جائے تو نیکیوں کا پلڑا بھاری ہونے کا باعث بنے۔
ہمیں عملی میدان میں اتر کر یتیموں کی مدد کی ضرورت ہے، صرف اللہ کی رضاء کے لیے، مگر ان کو اس بات کا احساس نہ ہونے دیں کہ ہم ان سے ہمدردی رکھتے ہیں، بلکہ ان کو یہ احساس ہو ، جیسے ہم ان کے اپنے ہیں۔
۔
از: عبدالباسط احسان

No comments:

Post a Comment