Friday 26 April 2013

اتباعِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

 اتباعِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

اللہ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ اپنی امت سے فرما دیجیے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو اللہ تعالیٰ کی محبت کا طریقہ یہ ہے کہ میری اتباع کرو۔یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تقشِ قدم پر چلو۔اس پر ایک بات عرض کرتا ہوں کہ جتنا قدم قیمتی ہوتا ہے اتنا ہی قیمتی تقش قدم ہوتا ہے اور پوری کائنات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سے بڑھ کر کسی مخلوق کا قدم نہیں ہے اس لیے اللہ سحانہ و تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہو یعنی جس اللہ سے محبت کرنی ہے وہ قرآن میں آیت نازل فرما رہے ہیں اور اپنے محبوب سے کہلوا رہے ہیں کہ فَا تِّبِعُوْنِی میری اتباع کرو یعنی جو بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں عطا فرمائیں اس کو سر آنکھوں پر رکھ لو اور جس بات سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم منع فرمائیں اس سے بچ جاؤ جس شخص نے سردار عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک میں اور اللہ تعالیٰ کے ارشاد مبارک میں فرق کیا اس نے اللہ تعالیٰ کے ارشادِ مبارک کی قدر نہ کی۔۔اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق دے (آمین)

No comments:

Post a Comment