Saturday 15 June 2013

جناح کا پاکستان تو جل ہی رہا تھا اب میرے جناح کا گھر بھی جلا ڈالا


جناح کا پاکستان تو جل ہی رہا تھا اب میرے جناح کا گھر بھی جلا ڈالا........
پاکستان تباہی کا شکار ہو رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ قانون نافذ
کرنے والے اداروں کی لاپرواہی ہے۔
میرے ماموں ' اللہ جنت نصیب کرے ایک بات کہتے تھے، کہتے تھے اس ملک پر سرمایہ دار' جاگیردار' چوہدری' وڈیرے راج کرتے ہیں، جبکہ قانون عام آدمی کے لیے رہ گیا ہے۔
اگر کوئ امیر بندہ ہے تو وہ توپ لے کر بھی پولیس کے ناکے سے نکل جائے گا، مگر ایک غریب بندے کی جیب سے "ناخن تراش" بھی نکل آئے تو اس پر مہلک ہتھیار رکھنے کا الزام لگ جائے گا۔
ہمارے قائد، محمد علی جناح کی زیارت کی رہائش گاہ کو تخریب کار عناصر نے نشانہ بنایا ہے۔ ہم کو تخریب کاروں سے کوئ گلہ نہیں ہے، تخریب کار اپنے فرائض پوری ایمانداری سے پورے کررہے ہیں، ہمیں گلہ ہے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ، پولیس سے........ پتا نہیں کیا کیا دیکھنا باقی رہ گیا ہے۔ اے قائد ہم تم سے ،شرمندہ ہیں ۔۔۔
 

No comments:

Post a Comment