Tuesday 11 June 2013

بھارتی اشتعال انگیزی

بھارتی اشتعال انگیزی 

بھارتی اشتعال انگیزی عروج پر،جنگی طیارےپاکستانی حدودمیں گھس گئے

اوکاڑہ : بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے منگل کے روز پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ کلو میٹر تک پاکستانی علاقے میں گھس آئے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق بھارتی جنگی طیارے دو منٹ تک پاکستانی حدود میں محو پرواز رہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دونوں بھارتی طیارے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔ بھارتی جنگی طیاروں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو منٹ تک پاکستان کی سرحد کے اندر موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 41 منٹ پر ہیڈ سلمانیکی کے مقام پر دو بھارتی فائٹر طیارے پاکستانی کی حدود میں داخل ہوگئے، یہ طیارے تقریبا 2 منٹ تک پاکستان کی 5 سے 7 میل تک حدود میں رہے، پاکستانی ایئر کنٹرول نے جب بھارتی طیاروں سے رابطہ کیا تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہ دیا گیا اور وہ واپس بھارت روانہ ہوگئے۔


No comments:

Post a Comment