Tuesday 13 August 2013

بابا مہر دین کے بغیر پاکستان کا پہلا جشن آزادی

بابا مہر دین کے بغیر پاکستان کا پہلا جشن آزادی

یقیناً اس یوم آزادی پر پاکستان کا جھنڈا تھامے پاکستان کے جھنڈے میں ملبوس متواتر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے بلند کرتا بابا مہر دین نہیں ہو گا لیکن شاید اس دفعہ بابا مہر دین کی قائم کی گئی اس روایت کو زندہ رکھنے والا بھی کوئی نہ ہو

بابا مہر دین پاکستان کا وہ سپہ سالار تھا جو پوری فوج کا درجہ رکھتا تھا، اس عظیم پاکستانی نے نہ صرف اپنی ساری زندگی پاکستان کے جھنڈے میں گزار دی بلکہ اسی جھنڈے میں اپنی وصیت کے مطابق دفن ہونا پسند کیا

افسوس بابا نے پاکستان کا ساتھ اس وقت چھوڑ دیا جب پاکستان کو ان کی ضرورت سب سے زیادہ تھی

اے الله ! بابا مہر دین کو جنت میں جگہ عطا فرمانا -- آمین

No comments:

Post a Comment