Tuesday 13 August 2013

جنرل حمید گل

جنرل حمید گل
 
 
کل رات ایکسپریس نیوز کے ایک ٹالک شو میں جب بھارتی جارحیت کے موضوع پر گفتگو کرنے کے لیے حمید گل صاحب کو مدعو کیا گیا تو انھوں نے خصوصی طور پر پاکستانی فوج کے فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کا نشان ٹھیک اپنے پیچھے نمایاں کیا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ جنرل صاحب نے اپنے حلیے میں ایک تبدیلی واضح کی تھی جو کہ پاکستان کے دشمنوں کو پاکستانی قوم کی طرف سے ایک پیغام تھا کہ ہم نہ تو بے خبر ہیں اور نہ ہی بزدل ہیں بلکہ ہم ہر جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
فرسٹ آرمرڈ ڈویژن پاکستانی فوج کی شان سمجھا جاتا ہے جس نے ماضی میں بھی کئی مرتبہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکیا۔ جنرل حمید گل کے ہاتھ میں بھی اس مشہور ڈویژن کی کمان رہ چکی ہے۔ ۱۹۸۷ میں جب بھارت نے اسرایئل کے ساتھ مل کر پاکستان کے ایٹمی ری ایکٹر تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تو یہ فرسٹ آرمرڈ ڈویژن ہی تھا جس نے حمید گل کی کمان میں دشمن کو بھنک بھی نہ پڑنے دی اور دو ہفتوں سے زیادہ یہ ڈویژن دشمن کی شہ رگ کے قریب بیٹھا رہا اور جب بھارت کو یہ خبر دی گئی تو بھارتی اخبارات کے مطابق ان کے وزیر اعظم کے ہاتھ سے کھانا کھاتے ہوئے کانٹا نیچے گر گیا جس کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے۔ اللہ کے فضل سے آج پاکستان اس سے کہیں زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔

No comments:

Post a Comment