Saturday 3 August 2013

قائد اعظم کی آخری سانسوں تک گارڈ رہنے والے غلام جعفر


قائد اعظم کی آخری سانسوں تک گارڈ رہنے والے غلام جعفر - قواعد کا تھاپر جن کا اعزاز

١٩٤٥ میں قائد اعظم پر حملہ کرنے والوں کو قائد اعظم نے معاف کر دیا لیکن قائد کی حکم عدولی اس کا ایک کان لے گئی -

"قائد کو کسی نے بتا دیا کہ ان پر حملہ کرنے والوں کو ابھی تک پیٹا جا رہا ہے ، قائد نے پوچھا سالار ان کو چھوڑا کیوں نہیں ؟ میں نے جواب دیا یہ اس قابل نہیں - اس پر ایک تھپڑ آیا میرے کان پر -"

پھر بھی قائد کی محبت دل سے نہیں گئی - اور ١٩٤٦ میں قائد پر ہونے والے کلہاڑیوں کے وار اپنے جسم پر روکے -

قائد ہسپتال میری تیمارداری کے لیے آئے اور ماتھے پر بوسہ لے کر کہنے لگے گھبراؤ نہیں - یہ خون ایک دن رنگ لائے گا -

حکومت نے چند ہزار وظیفہ مقرر کیا وہ بھی اب کی سالوں سے بند ہے -

No comments:

Post a Comment